مون سون بارشوں سے مختلف دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ،محکمۂ موسمیات کا الرٹ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

مون سون بارشوں سے مختلف دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ،محکمۂ موسمیات کا الرٹ جاری
مون سون بارشوں سے مختلف دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ،محکمۂ موسمیات کا الرٹ جاری

اسلام آباد: محکمۂ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے دوران ملک کے مختلف دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مون سون کی بارشوں کے دوران دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح 2 سے 3 لاکھ کیوسک تک ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق خانکی اور قادرآباد کے مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ 13 جولائی کو 2 سے 3 لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزرے گا۔

موسم کی پیشگوئی کرنے والے ادارے کے الرٹ کے مطابق دریائے چناب سے منسلک نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیلاب کے پیشِ نظر خاطر خواہ حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے کہا کہ حکومت ممکنہ سیلاب جیسی آفات سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہے۔ کسی بھی حادثے سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

آج سے 2 ماہ قبل ممکنہ سیلابی  صورتحال سے نمٹنے کیلئے گنڈاپور بی آر بی نہر پر فرضی مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے کیلئے صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے کشتیوں کے ذریعے سلامی پیش کی۔

مزید پڑھیں: ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بی آر بی نہر پر فرضی مشقوں کا انعقاد

خیال رہے کہ اِس سے قبل سندھ میں کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب آگیا، ریلے کے باعث کسانوں کی ہزاروں ایکڑ کی فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ نشیبی علاقوں میں مکانات زیرِ آب آ گئے۔

گزشتہ برس ستمبر کے آغاز میں نچلے درجے کا سیلابی ریلا دریائے سندھ میں کوٹری بیراج سے گزرنے لگا، پانی کی سطح 1 لاکھ 88 ہزار 45 کیوسک سے لے کر 1 لاکھ 85 ہزار 9سو 15 کیوسک تک ریکارڈ کی گئی جس سے حیدر آباد کی طرف باندھے گئے بندوں پر دباؤ میں اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں سیلابی ریلے کے باعث ہزاروں ایکڑ پر فصلیں تباہ، مکانات زیرِ آب

Related Posts