میکسیکو،ائیر فورس کا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار،6اہلکار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

میکسیکو،ائیر فورس کا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار،6اہلکار ہلاک
میکسیکو،ائیر فورس کا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار،6اہلکار ہلاک

میکسیکو:شمالی امریکی ملک میکسیکو میں فوجی طیارہ گرنے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق شمالی امریکا کے ملک میکسیکو کے صوبہ ویرا کروز میں فوجی طیارہ گرنے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے اترنے پر اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

میکسیکو کے وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ائیر فورس کا طیارہ لئیر جیٹ 45XR ائیرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے تاہم حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں

مزید پڑھیں: منگولیا میں سردی کے باعث 4 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے

Related Posts