کراچی: مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے منفی اثرات نے کاروبار کے رجحانات بدل دئیے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب آگیا، کاروبار بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1 ہزار 551 اعشاریہ 88 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 100انڈیکس 1 لاکھ 52 ہزار 740پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار 1لاکھ 54 ہزار 292 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جب بینچ مارک انڈیکس میں 4 ہزار 276پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ آج کاروبار میں اتار چڑھاؤ کا رجحان غالب رہا۔
آج کے ایس ای 100انڈیکس میں کاروبار زیادہ سے زیادہ 1 لاکھ 50 ہزار 728پوائنٹس تک گرا جبکہ مثبت رجحان غالب آنے کے موقعے پر بینچ مارک انڈیکس میں ایک موقعے پر 1لاکھ 53 ہزار 322 پوائنٹس کی سطح بھی دیکھی گئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 32 کروڑ 66لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، 569کمپنیوں میں سے 153کے شیئرز کی قدر میں اضافہ، 261کے شیئرز کی قدر میں کمی جبکہ 155 کے شیئرز میں استحکام دیکھا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








