اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے آنے والے کچھ دنوں میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔
نجی چینل سے گفتگو میں وزیرِ خزانہ نے کہا کہ اوگرا کے مطابق حکومت کو ڈیزل پر 55 روپے اور پیٹرول پر 28 سے 30 روپے کا نقصان ہو رہا ہے، اس لئے قیمتوں میں مزید اضافہ کرنا پڑے گا۔
وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کہا کہ 5 روپے ٹیکس لگانے سے 10 ارب روپے کی آمدن میں مدد ملے گی۔ 50 روپے ٹیکس لگایا جائے تو 100 ارب روپے اکٹھے ہوں گے۔ اگر ہم وقتاً فوقتاً لیوی میں اضافہ کرتے رہے تو سال کے آخر تک اس مد میں 750 ارب کی آمدنی ہو جائے گی۔ لیوی لگانے سے ہمارا بجٹ خسارہ قابو میں آئے گا۔
قبل ازیں اپنی بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم کی قیمتوں کے پیش نظر کم آمدنی والے طبقہ کو تحفظ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چنانچہ ان کی ہدایت پر40 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی والے خاندانوں کو دو ہزار روپے ماہانہ مدد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ جون 2022 سے نافذ العمل ہے۔
امپورٹڈ حکومت کے پیش کردہ بجٹ کو مسترد کرتا ہوں، عمران خان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








