کراچی کے علاقے شیرشاہ میں ایک پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق شیرشاہ میں پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے عمل میں 6 فائر ٹینڈر اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا تھا اور 2 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔