چوہدری شوگر ملز کیس: عدالت نے نواز شریف کو 14 روز کی مہلت دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

چوہدری شوگر ملز کیس: عدالت نے نواز شریف کو 14 روز کی مہلت دے دی
چوہدری شوگر ملز کیس: عدالت نے نواز شریف کو 14 روز کی مہلت دے دی

عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو 14 روز کی مہلت دے دی ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے  شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی  14 روز کی مہلت دینے کی درخواست منظور کر لی ہے۔

احتساب عدالت کے معزز جج چوہدری امیر محمد خان نے چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کی۔ نواز شریف کی طرف سے وکیلِ صفائی امجد پرویز نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نواز شریف کا علاج بیرونِ ملک جاری ہے۔

معزز جج چوہدری امیر محمد خان نے وکیلِ صفائی کو 17 جنوری تک سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی درخواستِ مہلت منظور کر لی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی  علاج کے لیے لندن مزید قیام کی اجازت دینے کی درخواست پر غور کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 25 دسمبر کو پنجاب حکومت کی وزارتِ داخلہ کو خط تحریر کیا جس کے مطابق انہوں نے طبی بنیادوں پر بیرونِ ملک قیام کو  توسیع دینے کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے خط پر پر 4 رکنی کمیٹی تشکیل 

Related Posts