تنخواہیں نہ دینے والے فیکٹری و ملز مالکان کیخلاف کارروائی کی جائے گی،اکرام اللہ دھاریجو

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan's currency is in decline due to incompetent PTI Govt. Jam Ikramullah Dharejo

کراچی :صوبائی وزیر برائے صنعت وتجارت اور محکمہ امداد باہمی اور انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو نے فیکٹری اور ملز مالکان کی جانب سے اپنے ملازمین کو تنخواہیں اور مراعات نہ دینے کی خبروں کا سخت نوٹس لے لیا۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کاکہنا ہے کہ جو فیکٹری اور ملز مالکان ایسا کررہے ہیں وہ حکومت سندھ کے ساتھ اپنے معاہدے کی پاسداری نہیں کررہے ہیں اور ان کے خلاف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے نہ صرف جرمانے عائد کئے جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر انہیں سر بمہر بھی کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹری اور ملز مالکان اس بات کے پابند تھے کہ لاک ڈاؤن میں وہ اپنے ملازمین کو تنخواہیں اور مراعات جاری رکھیں گے اور اب جب کہ لاک ڈاؤن میں کافی حد نرمی آچکی ہے اور زیادہ تر فیکٹریاں اور ملز کھل چکے ہیں تو انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

صوبائی وزیر برائے صنعت وتجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ حکومت سندھ اس قسم کی شکایات ملنے پر کارروائی کرے گی اور غریب کے حق کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر بالکل نزدیک ہے اس موقع پر مالکان کو اپنے غریب ورکرز کا خیال رکھنے کی زیادہ ضرورت ہے اور تنخواہیں اور مراعات نہ دینا انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: کے فور منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے کام کی رفتار تیز کی جائے، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ انہیں صنعت کاروں کے مسائل کا بھی اندازہ ہے لیکن مزدوروں کے مسائل کے حل کو فوقیت دی جائے گی۔

Related Posts