پاکستان بھر میں آج اقلیتوں کا دن منایا جارہا ہے، اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کو کلیدی کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئین میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کی املاک کی تکریم کو قانونی شکل دی گئی ہے، اقلیتی برادری رواداری ، باہمی اتفاق کی فضا کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کرتی رہے ، اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کے مطابق دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں ہے، ان اسباب کاخاتمہ کرنا ہےجوسماجی ومذہبی استحصال کاباعث بن سکتےہیں، اقلیتوں کویکساں تعلیم وترقی کےمواقع فراہم کرنےکےاقدامات کیےگئے۔
ڈالر کی قدر میں کمی جاری، نئی قیمت 219 روپے 50 پیسے ہوگئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








