مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان شوبز کی مشہور جوڑی مرزا گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کر دیاہے۔

دونوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو کے ذریعے اپنی شادی کی خوشخبری دی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں مومل مرزا، شہزاد شیخ اور ان کی اہلیہ، ہمایوں سعید اور دیگر نامور فنکاروں کو “میرے یار کی شادی” پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، “آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

ویڈیو کے آخر میں گوہر رشید اور کبریٰ خان ایک جیسے ہوڈی میں ملبوس ہیں، اور مزاحیہ انداز میں بتاتے ہیں کہ وہی ہیں جن کی شادی ہو رہی ہے۔ اس پر کبریٰ خان شرما جاتی ہیں، اور گوہر رشید انہیں گلے لگا لیتے ہیں۔

اکشے کمار کی فلم اسکائی فورس مشرق وسطیٰ میں کیوں بین ہوئی؟

یہ جوڑی سوشل میڈیا پر گزشتہ ماہ سے شادی کی تیاریوں کی قیاس آرائیوں کا مرکز بنی ہوئی تھی، اور اب انہوں نے اپنے رشتہ کو باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کر کے ان تمام افواہوں کی تصدیق کر دی ہے۔

Related Posts