اسلام آباد : اڈیالہ جیل کے قیدیوں کے راشن میں مبینہ خورد برد کی تحقیقات ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہیں کی جاسکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے دفتر میں اس کیس کی تحقیقات زیر التواء ہیں، ملزمان انتہائی بااثر ہیں اس لئے تحقیقات کو آگے نہیں بڑھنے دے رہے۔
22اکتوبر 2018کو اڈیالہ جیل کے اسٹور کیپر اور سینئر کلرک جاوید اقبال نے الزام عائد کیا تھا کہ جیل آفیسر اور ملازمین قیدیوں کے راشن میں کرپشن کررہے ہیں، دونوں اہلکاروں نے ایف آئی اے، نیب اور انسداد کرپشن کو میں بھی درخواستیں دائر کی تھیں اور تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے درخواستوں میں موقف اختیار کیا تھا کہ اڈیال جیل کا عملہ قیدیوں کے راشن میں خوردبرد کرتا ہے، کرپشن سے پردہ اٹھایا تو ملزمان نے پکڑنے اورقتل کرنے کی کوشش بھی کی۔
مزید پڑھیں: چیئرمین نیب نے گندم اور چینی اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دےدی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








