اداکار مشی خان نے کنگنا رناوت کے پاکستان مخالف تبصرے پر انہیں جواب دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کنگنا نے جاوید اختر کے فیض احمد فیض فیسٹیول میں دیے گئے بیان کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے پاکستان کی مخالفت میں ایک طنزیہ ٹوئٹ کی تھی۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں مشی خان نے کنگنا کو مخاطب کیا اور پاکستان پر تنقید کی ان کی حالیہ ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے انہیں مینٹل قرار دیا۔
مشی خان نے جاوید اختر کے بیان پر انہیں بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ 3 دن انجوائے کرکے دودھ میں مکھی ڈال دیں گے، آپ ایک ادبی فیسٹیول میں آئے تھے، آپ کا کام اس فیسٹیول کے بارے میں بات کرنا تھا لیکن آپ نے واپس جاکر جو خوشامدی دکھائی یہ کہتے ہوئے کہ میری بات پر سب نے تالیاں بجائیں تو بتائیں کیا کرتے اسی وقت آپ کو تھپڑ مارتے؟‘
جبکہ مشی خان نے کنگنا کو شدید تنقید کا بنایا انہوں نے کہا کہ کنگنا کے سوال پر تو میرے کتے جواب دیں گے، انہوں نے کہا کہ جاوید ہمارے مہمان تھے اور ہمارا معاشرہ مہمانوں کو عزت دیتا ہے۔ مگر کنگنا نے نفرت کو ہوا دی۔
مزید پڑھیں:نجی شاپنگ مال میں نوجوان کی خودکشی، مشی خان کا رد عمل سامنے آگیا
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیصل قریشی، اعزاز اسلم، نور بخاری، صبور علی اور دیگر سمیت کئی دیگر مشہور شخصیات نے بھی ملک کے خلاف ریمارکس پر جاوید اختر کی مذمت کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








