امریکا کی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ کمیل شریئر مِس امریکا 2020 منتخب ہو گئی ہیں۔
ریاست ورجینیا کی بائیو کیمسٹ کیمیل شریئر نے اپنے سائنسی علم کے ذریعے لوگوں کو متاثر کرکے مس امریکا کا تاج اپنے سرسجا لیا۔ لیب کوٹ پہنے انہوں نے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کی عمل انگیزی کی دلچسپ انداز میں وضاحت کی۔
اس موقع پر شو کے تینوں ججز نے انہیں خوب داد دی اور ٹائٹل جیتنے کی خواہشمند 50 خواتین کے درمیان انہیں فاتح قرار دیا،انھوں نے یہ ٹائٹل مِس امریکا کا تاج سر پر سجانے کی خواہش مند 50 حسیناؤں کو شکست دے کر جیتا ہے۔

یہ مقابلے جیتنے کے بعد انھیں 50 ہزار امریکی ڈالر کی سکالرشپ ملی ہے،ان کا کہنا ہے کہ وہ ’مِس امریکہ کے بارے میں دقیانوسی تصورات کو توڑنا چاہتی ہیں، شریئر کی آبائی ریاست پنسلوانیا ہے۔
ایوارڈ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ’ویمن آف سائنس‘ جو کہ ان کے لیے زیادہ موزوں ہے، بن کر مس امریکا 2020 کے حوالے سے دقیانوسی سوچ کا خاتمہ کرنا چاہتی ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








