مس یونیورس ہرناز سندھو بھی حجاب کی حمایت میں سامنے آگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

حجاب تنازع، مس یونیورس ہرناز سندھو بھی حمایت میں سامنے آگئیں
حجاب تنازع، مس یونیورس ہرناز سندھو بھی حمایت میں سامنے آگئیں

بھارت میں مسلمان خواتین کے ’حجاب‘ پر کشیدگی جاری ہے اور ریاست کرناٹک کی عدالت نے تعلیمی اداروں کے کلاسز میں لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

حال ہی میں بھارت سے تعلق رکھنے والی مس یونیورس برائے 2022 ہرناز کور سندھو اپنے ملک میں حجاب پر لگائی جانے والی پابندی کی مخالفت میں سامنے آگئیں۔

مسلمان لڑکیوں کے ساتھ حجاب کے معاملے پر تفریق روا رکھے جانے کے حوالے سے مس یونیورس ہرناز سندھو سے ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں سوال کیا گیا تو پہلے انہوں نے جواب دینے کے بہانے ڈھونڈے مگر پھر انہوں نے جواب دیتے ہوئے ’حجاب‘ کے حق میں بیان دیا۔

اس حوالے سے ہرناز کور کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو جینے دو، جس ڈھنگ سے وہ جینا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آسکر ایوارڈ 2022،ایوارڈ کی ریس میں جیت کس کے حصے میں آئی؟

حسینہ عالم منتخب ہونے والی بھارتی دوشیزہ ہرناز سندھو نے ’حجاب‘ کو لڑکیوں کے ’پر‘ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لڑکیوں کے ’پر‘ نہ کاٹیں۔

مزید برآں ہرناز سندھو کی جانب سے ’حجاب‘ کے حق میں بیان دیے جانے کے بعد وہاں موجود افراد نے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تالیاں بھی بجائیں۔

یاد رہے کہ سیکولر بھارت میں سب سے بڑی اقلیت کا درجہ رکھنے والے مسلمان خواتین کو ’حجاب‘ کرنے پر جہاں نشانہ بنائے جانے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، وہیں انہیں تعلیمی اداروں اور دوسری کام کی جگہوں پر ہراساں کیے جانے کی رپورٹس بھی آتی رہتی ہیں۔

Related Posts