فوجی اڈوں پر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں گے، سب کچھ ٹھیک ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے عراق میں امریکا کے دو فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں تاکہ بتایا جاسکے کہ کتنا نقصان ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، ایران نے ہمارے دو فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ کیا، نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

ایران کے میزائل حملے کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب تک سب کچھ ٹھیک ہے۔ ہم دنیا میں سب سے طاقتور اور سب سے اچھے اسلحے سے لیس فوج کے مالک ہیں، کوئی ملک دور دور تک ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

میزائل حملے پر تفصیلی بیان جاری کرنے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ کل صبح میں میڈیا نمائندگان کو حملے کی تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ایران نے امریکا کے خلاف انتقامی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے عراق میں 2 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر میزائل حملے کیے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عراق کی عین الاسد اور تاجی ائیربیس پر ایران کی طرف سے میزائل داغے گئے۔ ایرانی عسکری ادارے پاسدارانِ انقلاب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

عسکری ادارے پاسدارانِ انقلاب نے قاسم سلیمانی آپریشن کے آغاز کی تصدیق کی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم دشمن کے فوجی اڈے تباہ کرنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔

مزید پڑھیں: عراق میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر ایران کا میزائل حملہ

Related Posts