شاہ فیصل کالونی سے کالج جانے والی لڑکی لاپتہ، مقدمہ درج کرلیاگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود سے لڑکی کو اغواء اور ہراساں کرنے کی کوشش، پولیس کا عدم تعاون
تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود سے لڑکی کو اغواء اور ہراساں کرنے کی کوشش، پولیس کا عدم تعاون

کراچی:کراچی کے علاقے شاہ فیصل سے کالج جانے والی لڑکی لاپتہ ہوگی، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے والد کی جانب سے مورخہ 24 فروری کو درخواست دی گئی تھی کہ ان کی بیٹی دوپہر کو کالج سے گھر واپس نہیں لوٹی ہے، ہم نے اسے جگہ جگہ تلاش کیا ہے، تاہم اس کا کوئی پتا نہیں چل سکا۔

لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ شاہ فیصل تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ والد نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی کو رکشہ ڈرائیور نے اغوا کیا۔ والد نے پولیس سے درخواست کرتے ہوئے جلد بیٹی کو بازیاب کرانے کی اپیل کی ہے۔

قبل ازیں پولیس کو دی گئی ہاتھ سے لکھی تحریر میں لڑکی کے والد نے کہاکہ انہیں شک ہے کہ ان کی بیٹی کی سہیلی کو معلوم ہے کہ ان کی بیٹی کہاں ہے، تاہم وہ کچھ بھی بتانے سے گریزاں ہے۔پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: باپ نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر دیا،آشنا زخمی

Related Posts