بلوچستان سے لاپتہ افراد کے اہل خانہ مریم نواز سے امیدیں لگا بیٹھے

تازہ ترین

تازہ ترین

Maryam Nawaz
Maryam Nawaz

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جبری گمشدگی معاملہ اٹھانے کے بعد بلوچستا ن سے لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے مریم نواز سے امیدیں لگالی ہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز نے اتوار کے روز کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں بلوچستان سے لاپتہ افراد کا معاملہ اٹھایا تھا کے جس کے بعد لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔

جون 2009 میں لاپتہ ہونے والے ڈاکٹر دین محمد کی بیٹی سمی بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے سے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو پیغام بھجوایا تھا کہ آپ ہمیں نہ بھولیں، پہلے آپ کو گمشدہ افراد کے خاندانوں سے ملنا چاہیے ۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کی تحریک کی روح رواں حسیبہ قمبرانی کہتی ہیں کہ پہلے بھی عوامی نمائندے ہمارے پاس آتے تھے لیکن مریم نواز نے ہمارے درد کو محسوس کیا اور مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مزید پڑھیں:مطیع اللہ جان کو اغوا کرنیوالوں کی شناخت ناممکن ہونے کی وجہ سامنے آگئی

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ہمارے پیاروں کی بازیابی کیلئے مریم نواز ضرور آواز اٹھائیں گی اور ہمارے پیاروں کو بازیاب کروایا جائے گا۔

Related Posts