سوشل میڈیا پر گستاخانہ بیان جاری، بی جے پی رکن راجہ سنگھ ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

سوشل میڈیا پر گستاخانہ بیان جاری، بی جے پی رکن راجہ سنگھ ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار
سوشل میڈیا پر گستاخانہ بیان جاری، بی جے پی رکن راجہ سنگھ ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار

حیدر آباد دکن: سوشل میڈیا پر گستاخانہ بیان کی ویڈیو وائرل ہونے پر بھارت کی حکمراں سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکنِ تلنگانہ اسمبلی ٹی۔راجہ سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2014 سے تلنگانہ کی قانون ساز اسمبلی کے رکن ٹھاکر راجہ سنگھ کو منگل کی صبح سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر کیے گئے گستاخانہ تبصرے پر گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکیں گے، اسرائیل

بھارتی میڈیا (انڈین ایکسپریس) کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ ہونے کے بعد شہر بھر میں بی جے پی رکنِ اسمبلی کے بیان کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام نے راجہ سنگھ کیخلاف شکایت کی۔

ڈی سی پی ویسٹ زون جوئل ڈیوس نے بھارتی میڈیا کو آگاہ کیا کہ ہم نے رکنِ اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد کارروائی کی۔ ان کے خلاف مقدمے اور دفعات پر جلد آگہی دیں گے۔

پولیس کمشنر (حیدر آباد دکن) کی ٹاسک فورس نے راجا سنگھ کی رہائش گاہ سے بی جے پی رکن کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے راجہ سنگھ کی ویڈیو بھی ڈیلیٹ کی جارہی ہے جس میں مبینہ گستاخانہ بیان پایا گیا۔ 

Related Posts