موچکو پولیس کی کارروائی، نایاب پرندوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

موچکو پولیس کی کارروائی،ناaیاب پرندوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی
موچکو پولیس کی کارروائی،ناaیاب پرندوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

کراچی:موچکو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نایاب پرندوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ملزمان گرفتار۔

موچکو پولیس نے لکی چورنگی ناکہ پر بلوچستان سے آنے والی کار نمبر AYT-650 ٹویوٹا کرولا کو روکا جس کی تلاشی کے دوران کار سے 09 عدد نایاب پرندے (شاھین، باز) برآمدہوئے، جنکی مبینہ اسمگلنگ کی وجہ سے جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کار میں سوار دو افراد محمد بخش ولد علی محمد اور لیاقت علی ولد محمد ہاشم کو زیر دفعہ 54/550 ض ف گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مذکورہ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے فیلڈ انسپکٹر نعیم حسین کو طلب کر کے انکے سپرد کر دیا گیا ہے،ملزمان کے خلاف مزید کارروائی وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی جانب سے انجام دی جائے گی۔

Related Posts