اسلام آباد ماڈل جیل سیکٹر ایچ 16 فعال کردی گئی۔
ماڈل جیل پر پولیس نفری فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر ماڈل جیل میں پولیس تعیناتی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
سکیورٹی، آپریشنز اور لاجسٹکس ڈویژن کو نفری فراہم کرنے کی ہدایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ افسران کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر مخصوص شرائط کے تحت ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں نامزد اہلکاروں کی عمر 50 سال سے کم ہونا لازمی قرار دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صرف جسمانی وذہنی طور پر صحت مند اہلکار تعینات ہوں گے، محکمانہ سزا یافتہ اہلکار تعیناتی کیلئے اہل نہیں ہوں گے اور کم ازکم 3 سال سروس مکمل کرنے والے اہلکار شامل کیے جائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








