گاڑی بھی جدید، آفر بھی شاندار، ایم جی پاکستان کی ’’اسٹارٹ اسمارٹ مہم‘‘ میں لاکھوں کا پیکیج

تازہ ترین

تازہ ترین

ایم جی موٹرز، فائل فوٹو

ایم جی موٹر پاکستان نے صارفین کے لیے نئی پروموشنل مہم ’’اسٹارٹ اسمارٹ دس ایئر‘‘ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد جدید ہائبرڈ گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کو پاکستانی مارکیٹ میں مزید آسان اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور ایندھن کی بچت صارفین کی سب سے بڑی ترجیح بن چکی ہیں۔ اس پس منظر میں ایم جی پاکستان ہائبرڈ ٹیکنالوجی کو ایک مؤثر اور عملی حل کے طور پر پیش کر رہی ہے۔

مہم کے تحت ایم جی ایچ ایس پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل پر مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے تک کی خصوصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان سہولیات میں گاڑی کی رجسٹریشن فیس میں بچت، فیول کارڈ اور کمپلیمنٹری چارجنگ سہولیات شامل ہیں۔

آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق ہائبرڈ اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیاں پاکستان جیسے ممالک کے لیے ایک عملی ٹرانزیشن ٹیکنالوجی کی حیثیت رکھتی ہیں، جو مکمل چارجنگ انفراسٹرکچر پر انحصار کیے بغیر ایندھن کی بہتر بچت اور کم ماحولیاتی آلودگی فراہم کرتی ہیں۔

ایم جی پاکستان کی ’’اسٹارٹ اسمارٹ‘‘ مہم کے تحت ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی خریدنے والے صارفین کو ڈھائی لاکھ روپے کی مفت رجسٹریشن، ایک لاکھ روپے مالیت کا فیول کارڈ، 7 کلو واٹ کا ہوم چارجر انسٹالیشن کے ساتھ پورٹ ایبل چارجر بھی فراہم کیا جائے گا، جس سے روزمرہ استعمال میں نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ مہم اس کے صارف دوست وژن اور پاکستان میں عالمی معیار کی جدید آٹو موٹیو ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے طویل المدتی عزم کی واضح عکاسی کرتی ہے۔

Related Posts