نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مدد سے ائندہ الیکشن میں کامیابی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ بھارت میں لوک سبھا انتخابات آئندہ برس 2024 میں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی حکمراں سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دور میں مسلم مخالف فسادات، مساجد اور اقلیتی عبادت گاہوں پر حملے اور پرتشدد ہجوم کے ہاتھوں مسلمان نوجوانوں پر تشدد کے واقعات معمول رہے ہیں تاہم نریندر مودی پھر بھی مسلمانوں سے پر امید ہیں۔
نیوزی لینڈ میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی اقتدار کی ہیٹ ٹرک کیلئے پر تول رہی ہے۔ انتخابی مہم کے دوران مسلمان شہریوں کو نریندر مودی کیلئے ووٹ دینے پر آمادہ کیاجائے گا۔ 15 مارچ کو صوفی سمواد مہا ابھیان پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے 150 سے زائد غیر سیاسی افراد کی ٹیم تشکیل دے دی جسے مسلمانوں کو بی جے پی کے مسلم دوست اقدامات سے آگاہ کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ بی جے پی نے کم و بیش 1 سال تک ملک گیر مہم کا فیصلہ کر لیا۔
سب کا ساتھ اور سب کا وکاس کا نعرہ لگا دیا گیا تاہم بھارتی مسلمانوں کی اکثریت نریندر مودی حکومت کے دور میں اپنے گھروں کی ناجائز تجاوزات کے نام پر مسماری سمیت دیگر مسلم دشمن اقدامات تاحال نہیں بھولی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








