وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
محمد رضوان کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات ختم ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے دی اور سلیکٹرز نے بھی ان کی تجویز پر محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کرنے کی حمایت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی سلیکٹرز نے دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال اسکواڈ کل فائنل کرلیا تھا اور دورہ آسٹریلیا کے لیے چیمپئنز ون ڈے کپ میں پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر غور کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








