محمد رضوان نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو کرکٹ ڈاٹ کوم

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں پاکستان کے با صلاحیت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔

محمد رضوان آئی سی سی کی رینکنگ میں ایک درجے ترقی کرکے اب آٹھویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں، جبکہ دوسری طرف قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر اور او ڈی آئی کپتان بابر اعظم کی بدستور گیارہویں پوزیشن برقرار ہے۔

محمد رضوان نے نہ صرف رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر کرلی ہے بلکہ انہوں نے بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یوں رینکنگ میں پانچ درجہ تنزلی کے بعد وِیرات کوہلی ٹاپ ٹین سے نکل گئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بولنگ کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے شاہین آفریدی کی دسویں پوزیشن ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں رحمان اللہ گرباز ٹاپ ٹین میں شامل ہونے والے افغانستان کے پہلے بلے باز بن گئے۔

Related Posts