ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا پی ایس ایل کے فائنل سے قبل ایک بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ٹرافی جیتنا خواہش ہے، بڑے ناموں پر نہیں کارکردگی پر فوکس کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کا کمبی نیشن بہترین رہا ہے، کہا جاتا تھا کہ ملتان سلطانز کی بولنگ کمزور ہے لیکن لڑکوں نے محنت کی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
محمد رضوان نے کہا کہ فاسٹ بولر احسان اللہ کا نام افغانستان کیخلاف قومی ٹیم میں نام آنے پر خوشی ہے، بڑے ناموں پر کبھی فوکس نہیں کیا جو رزلٹ دیتا ہے ان کو دیکھتے ہیں، فائنل میں بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 8 کی ٹرافی ملتان سلطانز کے نام ہو۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8 کا تاج کس کے سر پر سجے گا؟ فیصلہ آج ہوگا
محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ دکھ ہے کہ عماد بٹ کو موقع نہیں مل سکا وہ بھی بہترین کھلاڑی ہے، اس پر اس سے معذرت خواہ ہوں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








