محمد رضوان کا پاک بھارت میچ سے قبل بیان سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں بطورِ وکٹ کیپر سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا
محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں بطورِ وکٹ کیپر سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا

دبئی: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھارت کیخلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ سے قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کی ہے۔

قومی کرکٹر محمد رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’جب بھی ہمارے وطن عزیز پر آزمائش آئی ہے، ہماری پوری قوم نے زندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ سیلاب تباہ کن ہے لیکن اس نے ہمیں اپنے ملک پاکستان کیلئے متحد ہونے کا موقع دیا ہے، یہ موقع متاثرین کی امداد کا ہے جو ہمارے منتظر ہیں۔‘

مزید پڑھیں:ایشیاء کپ، افغانستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ انتظار نہ کریں، آگے بڑھیں پاکستان کیلئے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 28 اگست بروز اتوار پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔شائقین کرکٹ کو میچ کا شدت سے انتظار ہے۔

Related Posts