دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ ہاسن جہاں نے اپنے شوہر پر جنسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق محمد شامی کی اہلیہ نے کلکتہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ محمد شامی کی اہلیہ نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف حکم امتناع ختم کرنے کی درخواست دی ہے۔
فرانسیسی کلب نے لیونل میسی کو سعودی عرب کا دورہ کرنے پر معطل کردیا
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ محمد شامی کی اہلیہ نے اپنے شوہر پر جہیز مانگنے اورخواتین کے ساتھ تعلقات کےالزامات لگائے ہیں۔ درخواست میں محمد شامی کی اہلیہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ محمد شامی بی سی سی آئی ٹور کے دوران آج تک خواتین کے ساتھ ناجائز اور جنسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ کرکٹر محمد شامی اور ان کی اہلیہ کےدرمیان 2019 سےکیس چل رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








