پاکستان کے لانگ رینج شوٹر محسن نواز نے برطانیہ میں ہونے والی یورپین چیمپین شپ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لانگ رینج شوٹر محسن نواز نے شوٹنگ میں کارنامہ سرانجام دے دیا۔ برطانیہ میں ہونے والی چیمپین شپ میں پاکستان کے مایہ ناز شوٹر نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔
بھارت کے ہاتھوں شکست، بابر اعظم نے ذمہ داری قبول کر لی
کشمالہ طلعت نے ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں نیا قومی ریکارڈ بنا دیا
لانگ رینج شوٹر محسن نواز نے 800 یارڈ کے مقابلے میں 75 اعشاریہ 13 وی پوائنٹس اپنے نام کیے۔ انہوں نے بسلے نیشنل ریکارڈ برابر کردیا۔ محسن نواز نے انفرادی طور پر یورپین چیمپین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
یورپین چیمپین شپ کے ایونٹ میں 16 ممالک کے 300 سے زائد شوٹرز شریک ہوئے۔ محسن نواز پہلے بھی بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کیلئے میڈلز جیت کر وطن کا نام روشن کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی کشمالہ طارق نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں خواتین کی 25 میٹر پسٹل کیٹیگری میں نیا قومی ریکارڈ بنادیا تاہم وہ ایک پوائنٹ کی کمی کی وجہ سے فائنل تک پہنچنے سے محروم رہیں۔
کشمالہ نے گزشتہ ماہ دو روز جاری رہنے والے 25 میٹر ائرپسٹل کے مقابلوں میں پہلے روز 290 اور دوسرے روز مزید 293 پوائنٹس حاصل کرکے مجموعی طور پر 583 پوائنٹس بنائے اور ملک کا نام روشن کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








