مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب، پاسداران انقلاب نے حمایت کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

سپریم لیڈر
(فوٹو: آن لائن)

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب ہوگئے ہیں، امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد یہ ایران میں اقتدارکی بڑی تبدیلی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے مجتبیٰ خامنہ ای کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 88 رکنی مجلس خبرگان رہبری (اسمبلی آف ایکسپرٹس) نے آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر مقرر کیا جنہیں بھاری اکثریت سے ووٹنگ کے بعد سپریم لیڈر منتخب کیا گیا۔ مجتبیٰ خامنہ ای امام خمینی اور آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ملک کے تیسرے سپریم لیڈر بن گئے۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر تسلیم کرتے ہوئے تقرر پر مبارکباد پیش کی۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے اپنے جاری بیان میں مجتبیٰ خامنہ سے مخلصانہ اور تاحیات وفاداری کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر کے احکامات سنیں گے اور انہیں نافذ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔

پاسدارانِ انقلاب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 88رکنی مجلس خبرگان نے مجتبیٰ خامنہ کا انتخاب کرکے ثابت کردیا کہ اسلامی نظام کی تحریک نہیں رکے گی اور انقلاب اور اسلامی نظام فردِ واحد پر منحصر نہیں۔ ایرانی مسلح افواج نے بھی نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے وفاداری کا عہد کرلیا۔

 

Related Posts