کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عاشورہ کے موقع پر ملک کے تمام بینک تین دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی بینک کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بینکوں کی بندش 28 سے 29 جولائی 2023 (جمعہ سے ہفتہ) تک ہوں گی کیونکہ ان دنوں میں عاشورہ (9 اور 10 محرم 1445 ہجری) کی عام تعطیلات ہیں۔
ان دو دنوں کے دوران، ملک میں عاشورہ کی یاد منائی جائے گی، کربلا کی جنگ میں حضرت امام حسین (ع) اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
اس اعلان سے قبل وفاقی حکومت نے عاشورہ کی اہمیت کے پیش نظر 9 اور 10 محرم (28 اور 29 جولائی) کو پہلے ہی عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








