شریف خاندان کی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے ، نیب نے ریکارڈ ضبط کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

NAB approves inquiry against former ministers

لاہور: نیب لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں شریف خاندان کے دفاتر پر چھاپے مار کر کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اوراہم ریکارڈ وسامان قبضہ میں لے لیاہے۔ شریف گروپ کے چیف فنانشل آفیسر کے دفتر سے اہم دستاویزات بھی قبضہ میں لے گئیں۔

شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز اور محمد عثمان کے دفتر چھاپہ نیب انٹیلی جنس ونگ، سی آئی ٹی ونگ ٹو اور دیگر نے اسٹنٹ ڈائریکٹر حامد جاوید کی سربراہی میں ماراگیا۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف خاندان کی کمپنیاں اور شیئرز منجمد کر دئیے گئے

ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی بے نامی کمپنیاں 55 کے سے آپریٹ ہوتی تھیں  جبکہ نیب کو شریف فیملی کی بے نامی کمپنی وقار ٹریڈنگ ،یونی ٹاس ودیگر سے متعلق ریکارڈ مطلوب ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چھاپوں کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ نیب حکام نے 55 کے اور 91 ایف پر واقع دفاتر پر چھاپے مارے، ان کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے جہانگیر ترین، خسرو بختیار کی ملوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم نوازشریف اپنے علاج کی غرض سے اس وقت لندن میں موجود ہیں جب کہ اپوزیشن لیڈرشہباز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

Related Posts