منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم شہباز شریف کا بیٹا اشتہاری قرار

تازہ ترین

تازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم شہباز شریف کا بیٹا اشتہاری قرار
منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم شہباز شریف کا بیٹا اشتہاری قرار

لاہور: ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے کو اشتہاری قرار دے دیا گیا جبکہ وزیر اعظم کو اگلی سماعت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل سینٹرل کورٹ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ جمع کرادی۔ اس موقع پر عدالت نے شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز شریف نے جس دن سچ بول دیا وہ اُن کی سیاست کا آخری دن ہوگا، شیخ رشید کی پیش گوئی

خیال رہے کہ دونوں ملزمان عدالت میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم مقصود کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی مانگ لی۔

عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ بعدازاں مقدمے کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

Related Posts