منی لانڈرنگ کا الزام، مدینہ منورہ میں 5 پاکستانی زیر حراست

تازہ ترین

تازہ ترین

منی لانڈرنگ کا الزام، مدینہ منورہ میں 5 پاکستانی زیر حراست
منی لانڈرنگ کا الزام، مدینہ منورہ میں 5 پاکستانی زیر حراست

مدینہ منورہ: مدینہ منورہ میں غیر قانونی طریقے سے رقم جمع کروانے اور اسے بیرونِ ممالک بھجوانے کے الزام میں 5 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پانچ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی رقم بھی برآمد کی گئی ہے جس کے ذرائع سے متعلق ملزمان تحقیقاتی افسر کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نژاد امریکی خاتون وجیہ سواتی کے شوہر نے قتل کا اعتراف کرلیا

سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان رقم بیرونِ ملک بھجوانے کی کوشش کررہے تھے تاہم ان کی کوشش ناکام بنادی گئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Related Posts