ہری پور: مقامی انتظامیہ نے خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کے صدیق اکبر چوک سے سکھ جنرل ہری سنگھ نلوا کی یادگار کو ہٹا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آٹھ فٹ اونچا دھاتی مجسمہ ستمبر 2017 میں شہر کی خوبصورتی کے منصوبے کے تحت رکھا گیا تھا۔ ایک مقامی روزنامے نے اس حوالے سے بتایا کہ اس کی سیمنٹ کی بنیاد کے ساتھ ڈھانچے کی لاگت تقریباً 2.5 ملین روپے ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اس یادگار کو خلیفہ اول حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے نام سے منسوب چوراہے پر نصب کرنے پر مذہبی جماعتوں کے اعتراض کے بعد ہٹا دیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ گھڑ سوار کے مجسمہ کو جی ٹی روڈ پر مشرق میں نصف فرلانگ کے فاصلے پر ایک ٹینک کے قریب نصب کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدیق اکبر چوک پر اسلام کے پہلے خلیفہ کے نام کی ایک نئی یادگار نصب کی جائے گی۔
ہری پور کی بنیاد 1822-23 میں اس وقت کے ہزارہ کے گورنر سردار ہری سنگھ نلوا نے رکھی تھی۔انھوں نے سب سے پہلے یہاں پر ایک قلعہ ہرکشن گڑھ بنوایا تھا۔ یہ قلعہ دفاعی نقطہ نظر سے بنایا گیا تھا۔ ہری سنگھ نلوا نے ہزارہ ڈویژن میں اسی علاقے کو اپنا صدر مقام بھی بنایا تھا۔
مزید پڑھیں: نوشکی، پنجگور میں حملے ناکام، فورسز نے 4دہشت گرد ماردئیے ، آئی ایس پی آر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








