موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم سے منفی کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم سے منفی کر دیا
موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم سے منفی کر دیا

اسلام آباد:موڈیز کی جانب سے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم سے منفی کر دیاگیا ہے۔

موڈیز کی رپور ٹ کے مطابق پاکستان کو درپیش بین الاقوامی ادائیگیوں کے چیلنجز کے باعث آؤٹ لک منفی کیا ہے، اس کے علاوہ عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے نے بھی پاکستان کے رواں کھاتوں کے خسارے کو بڑھایا ہے۔

موڈیز کی جانب سے اُمید ظاہر کی گئی ہے کہ آئی ایم ایف کا تعاون رہا تو پاکستان دیگر ذرائع سے بھی مالی وسائل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا جو پاکستان کی عالمی ادائیگیاں اور وصولیوں کے درمیان خلیج کم کرنے میں کافی مدد گار ہوگا۔ پاکستان ساتویں معاشی جائزے میں آئی ایم ایف سے گرین سگنل حاصل کرلے گا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 518.13 پوائنٹس کی مندی

عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کو سیاسی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ناکافی زرمبادلہ ذخائر کا سامنا ہے۔موڈیز نے انہی توقعات کی بنا پر صرف آؤٹ لکی منفی کیا ہے جبکہ ریٹنگ کو بی تھری پر برقرار رکھا ہے۔

Related Posts