عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

چاند دیکھا جا رہا ہے
چاند دیکھا جا رہا ہے، فائل فوٹو

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19مارچ کو طلب کرلیا گیا۔

 اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ اجلاس میں تمام مکاتبِ فکرکے علماء، محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ملک بھر سے چاند کی رویت کے لیے موصول ہونے والی شہادتوں کی جانچ کی جائے گی۔

دوسری جانب زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں منعقد ہوں گے۔

زونل کمیٹیاں اپنے علاقوں میں چاند دیکھنے سے متعلق موصول ہونے والی شہادتوں کاجائزہ لیں گی اور مرکزی کمیٹی کو آگاہ کرینگے جس کے بعد مرکزی کمیٹی یدالفطر کے چاند  کی رویت کا اعلان کرے گی۔

Related Posts