ہم ساتھ ہیں، وزیراعظم صاحب آپ نے گھبرانا نہیں ، مونس الٰہی

تازہ ترین

تازہ ترین

Moonis Elahi advises PM Imran Khan not to fear

اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے رہنما اوروفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے کہا کہ گھر آنے والوں سے ملنا اور ویلکم کرنا ہمارا کام ہے، وزیراعظم اپنے ساتھیوں سے کہہ دیں گھبرانا نہیں ہے، ہم آپ سے اپنا تعلق نبھائیں گے۔

ایک تقریب سے خطاب میں مونس الٰہی نے گزشتہ دنوں اپوزیشن رہنماؤں کی چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی سے ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ جو سیاسی ماحول بنا ہوا ہے اس میں کوئی ایسی چیز نہیں جس کو سنجیدہ لیا جائے لیکن ہم سیاسی لوگ ہیں کوئی گھر آئے تو اسے ویلکم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم پر تنقید، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صابر ہاشمی گرفتار، مریم نوازحکومت پر برہم

مونس الٰہی کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ہمارا ساتھ آپ سے تعلق نبھانے کے لیے بنا ہے۔
ساتھ ہی وفاقی وزیر نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ سے گزارش ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو تگڑے طریقے سے کہہ دیں، گھبرانا نہیں ہے۔

Related Posts