کورونا وائرس سے مزید 103 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار 600 ہو گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس سے مزید 103 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار 600 ہو گئی
کورونا وائرس سے مزید 103 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار 600 ہو گئی

جنیوا: دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 103 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 3 ہزار 600 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 1 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 1 لاکھ 6ہزار 206 افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 6 ہزار35 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد میں سے 60 ہزار192  افراد شفا یاب ہوچکے ہیں جسے ایک حوصلہ افزا صورتحال قرار دیا جارہا ہے۔ وائرس کے تشویشناک کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 103ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث اٹلی، ایران،  ہانگ کانگ، فلپائن اور یورپ میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔وائرس پاکستان اور ہمسایہ ممالک سمیت امریکا بھی پہنچ گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان کا پہلا کورونا وائرس مریض اس مہلک وائرس سے پوری طرح سے صحت یاب ہوگیا۔یحییٰ جعفری نامی مریض کو جلد ہی اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

یحییٰ جعفری کو26 فروری کو کوروناوائرس کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم مؤثر علاج کے باعث اسے ڈاکٹروں نے اسے صحت مند اور فٹ قرار دے دیا ہے اورانہیں رواں ہفتے ہی اسپتال سے خارج کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض مکمل طور پر صحت یاب 

Related Posts