سندھ میں 1 ہزار 744 مزید افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔مرتضیٰ وہاب

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ میں 1 ہزار 744 مزید افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔مرتضیٰ وہاب
سندھ میں 1 ہزار 744 مزید افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔مرتضیٰ وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 744 مزید افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 119 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1 ہزار 744 افراد کا نتیجہ مثبت آیا۔

پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو لوگ کاروبار اور شاپنگ مالز کھولنے کے حق میں بیانات دے رہے تھے، امید کرتا ہوں کہ آج وہ بہت خوش ہوں گے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج لوگوں کے پاس دولت اور پیسہ ہے مگر ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کو رکھنے کے لیے ہمارے پاس آئی سی یو اور بستر کم پڑ گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہی رحم فرمائے۔ 

Related Posts