کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہے جبکہ شہرِ قائد میں مزید بارش بھی جاری ہے جس سے عوام پریشان ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں یونیورسٹی روڈ، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، ناظم آباد اور کورنگی میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ سڑکوں پر کھڑے ہوئے پانی میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
شہر کے متعدد علاقوں سے پانی نکالنے کا کام مکمل کرنے والی شہری انتظامیہ کیلئے مون سون کا یہ سیزن چیلنج بن گیا ہے جبکہ مسلسل 4 گھنٹوں سے جاری بارش کے باعث عوامی نقصانات کا اندازہ لگانا مشکل ہوگیا ہے۔زائد بارش کے باعث نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث طغیانی کے باعث شہر کے متعدد علاقے زیرِ آب آسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل ضلع وسطی کراچی میں اتوار کی بارش کے بعد بلدیہ وسطی کےمتعلقہ محکموں خصوصاََ محکمہ ریسکیو کی رات گئے تک کوششوں سے تمام مرکزی شاہراؤں سے نکاسی آب کا کام مکمل کر لیا گیا۔
گنجان آباد بلدیہ وسطی کے لیاقت آباد زون ، ناظم آباد زون اور نیو کراچی زون میں بارش کا پانی گجر نالے سے گزرتا ہے جس کی عدم صفائی کے باعث مون سون کی تیسری بارش جو زیادہ دیر تک جاری رہی اور وہ باعث زحمت بن گئی تھی۔
مزید پڑھیں: بارش کے بعد شاہراہوں سے نکاسی آب کا کام مکمل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








