اسلام آباد:ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرکے دو کروڑ روپے مالیت کے این 95 کورونا ماسک برآمد کرلئے، غیر ملکی باشندوں سے 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد این 95 کورونا ماسک برآمدہوئے۔
خفیہ اطلاع پر سکس روڈ راولپنڈی کے گھر سے نکلنے والی گاڑی کا تعاقب کیا گیا گاڑی اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس کے گھر رکیگھر میں موجود اسٹاک کئے گئے ڈیڑھ لاکھ سے زائد این 95 کورونا ماسک برآمد کر لئے گئے۔
کورونا ماسک بلیک کرنے والے چار غیر ملکی باشندے گرفتارچھاپہ مار کاروائی میں ڈرگ کنٹرولر نوید انور،ڈرگ انسپکٹر جواد اور دیگر عملہ نے حصہ لیا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کاروائی شروع کر دی گئی۔