ایک لاکھ سے زائد عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے نکال دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اے پی

سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے لاکھوں غیر رجسٹرڈ زائرین اور عازمین حج سے مکہ مکرمہ کو خالی کرا لیا ہے۔

واضح رہے کہ حج کے موقع پر سعودی سکیورٹی حکام کے لیے ہجوم کو کنٹرول کرنا ہر سال ایک اہم اور حساس معاملہ ہوتا ہے، کیونکہ لاکھوں مقامی افراد کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں دنیا بھر سے عازمین حج یہاں پہنچتے ہیں۔ یہ دنیا میں سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہوتا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حالیہ دنوں میں مقدس شہر مکہ مکرمہ میں جو لوگ آئے ان میں 153998 غیر ملکی بھی شامل تھے جو دنیا کے مختلف ملکوں سے سیاحتی ویزے پر آئے تھے، مگر ان کے پاس حج ویزا موجود نہ تھا۔

سکیورٹی حکام نے ایسے 171587 افراد کو مکہ سے باہر بھیج دیا ہے جو سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں مگر مکہ کے رہنے والے نہیں ہیں اور ان کے پاس حج پرمٹ نہیں ہے۔

Related Posts