امریکا میں صورتحال مزید خراب،پانچویں روز بھی ایک ہزار سے زائد اموات

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکا میں صورتحال مزید خراب،پانچویں روز بھی ایک ہزار سے زائد اموات
امریکا میں صورتحال مزید خراب،پانچویں روز بھی ایک ہزار سے زائد اموات

واشنگٹن:کورونا وباء کے باعث امریکا میں مسلسل پانچویں روز ایک ہزار سے زائد افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔

مرنے والوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 9 ہزار تک پہنچ گئی اور متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار ہو چکی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیویارک کے بعد نیوجرسی اور نیوآرلینز کورونا وائرس کے نئے مراکز بن گئے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگلا ہفتہ قیامت خیز ہونے کا خدشہ ہے،جس کی وجہ سے بیماری کیخلاف انسداد ملیریا کی دوائی کا ذخیرہ کرلیا گیا ہے۔

ادھر اسپین، اٹلی، فرانس، جرمنی، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں بھی بڑی تعداد میں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Related Posts