کراچی میں زیادہ تر اسٹریٹ کرمنلز نشہ کے عادی افراد ہیں،غلام نبی میمن

تازہ ترین

تازہ ترین

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی کراچی بھر کے پولیس افسران سے اہم میٹنگ
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی کراچی بھر کے پولیس افسران سے اہم میٹنگ

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں زیادہ تر اسٹریٹ کرمنلز نشہ کے عادی افراد ہیں ۔

ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے غلام نبی میمن نے کہا کہ کچھ منشیات فروش گروپس کو پکڑا ہے جو اسٹریٹ کرمنلز کو اسلحہ دیتے ہیں۔نشہ کے عادی اسٹریٹ کرمنلز واردات کے بعد لوٹا ہوا سامان دے کر بدلے میں منشیات لیتے ہیں۔اسٹریٹ کرمنلز اور منیشات فروشوں کا گہرا گٹھ جوڑ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:کسی کے ذاتی فعل کو ادارے سے جوڑنا درست نہیں،غلام نبی میمن

انہوں نے کہا کہ 9 ماہ میں 4600 سے زائد ملزمان کو پکڑا ہے۔کیسز کی تفتیش کیلئے اچھے افسران کو تعینات کیا جارہا ہے۔تفتیش کو مزید مضبوط بنایا جارہا ہے تاکہ ملزمان کی ضمانت نہ ہوسکے۔غلام نبی میمن نے کہا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے شکار شہری پولیس سے تعاون نہیں کرتے ہیں ۔

Related Posts