بہن کے انتقال کے بعد میری والدہ غم سے باہر نہیں نکل سکیں۔نواز الدین صدیقی

تازہ ترین

تازہ ترین

بہن کے انتقال کے بعد میری والدہ غم سے باہر نہیں نکل سکیں۔نواز الدین صدیقی
بہن کے انتقال کے بعد میری والدہ غم سے باہر نہیں نکل سکیں۔نواز الدین صدیقی

نئی دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ بہن کے انتقال کے بعد سے میری والدہ غم سے باہر نہیں آسکیں جس کے باعث انہیں طبی مسائل درپیش ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں بالی ووڈ ایکٹر نواز الدین صدیقی نے کہا کہ حال ہی میں میری چھوٹی بہن چل بسی، میری والدہ 71 سال کی عمر رسیدہ خاتون ہیں جنہیں انزائٹی کے اٹیکس 2 بار آچکے ہیں۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ صوبائی حکومت ہمیں جو احکامات دے رہی ہے، ان کی پیروی کر رہے ہیں۔ ہم نے اپنے آبائی علاقے بدھانا میں خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے اور میری عوام سے بھی اپیل ہے کہ گھر پر رہیں اور کورونا وائرس سے محفوظ رہیں۔

واضح رہے کہ اداکار نواز الدین صدیقی کا شمار ان گنے چنے فنکاروں میں ہوتا ہے جو بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ بیک وقت کام کرچکے ہیں اور آج نواز الدین صدیقی کا 46واں یومِ پیدائش ہے۔ مداح نواز الدین صدیقی کو سالگرہ کی مبارکباد رہے ہیں۔ 

Related Posts