پاکستانی اداکارہ رابعہ کلثوم نے کہا ہے کہ والدہ نہیں چاہتیں تھیں کہ وہ اداکاری کریں اور شوبز انڈسٹری میں جائیں۔
رابعہ کلثوم نے نجی ٹی وی کے شو میں حال ہی میں شرکت کی اور شوبز کیریئر، نجی زندگی سے متعلق کھل کا اظہار خیال کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’والدہ چاہتیں تھیں کہ میں اپنی پڑھائی پہلے مکمل کرلوں اور ان کا کہنا تھا کہ پڑھائی کے بعد پھر دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ابھی شوبز میں آنے کا سوچنا بھی نہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ پڑھائی مکمل کی تو اس کے بعد شادی ہوگئی لیکن شوہر ایسے ملے جنہوں نے کہا کہ آپ جو کرنا چاہتی ہیں وہ کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اشتہارات میں کام کرنے کی کافی آفر ہوئی تھی لیکن والدہ نے وہ بھی نہیں کرنے دیے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








