پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 4 بیٹیاں جاں بحق، 2 افرادزخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 4 بیٹیاں جاں بحق، 2 افرادزخمی
پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 4 بیٹیاں جاں بحق، 2 افرادزخمی

پشاور میں مکان کی چھت گر جانے کے باعث ماں اور 4 بیٹیوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں انقلاب کالونی تہکال کے مقام پر پیش آیا۔ چھت گرنے کے باعث ماں 4 بیٹیوں سمیت مکان کے ملبے میں دب کر جاں بحق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سانحہ مری میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 6افراد آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

ٹریکٹر تالاب میں گر گیا، 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور اہلِ علاقہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شرو ع کردی گئیں۔ جاں بحق والدہ اور بچیوں کی میتیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں جنہیں لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونے والے 2 افراد کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا جنہیں طبی امداد مہیا کی گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ کے علاقے سجاول جونیجو کے قریب ٹریکٹر تیز رفتاری کے باعث تالاب میں گرگیا جس سے 4 بچوں اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔تمام افراد شادی میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

آج سے 7 روز قبل سجاول جونیجو کے نواحی گاؤں احمد جتوئی کے رہائشی مرد و خواتین اور بچے ٹریکٹر پر سواربارات میں شامل ہوکر گاؤں ٹلن جتوئی جارہے تھے کے تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر الٹ کر مچھلی کے تالاب میں گرگیا۔

Related Posts