کراچی: کلفٹن میں ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

Motorcyclist killed in Clifton road accident
ONLINE

کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 2 میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

چھیپا فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ حافظ الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو ضروری کارروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ کراچی میں واٹر ٹینکروں اور بھاری گاڑیوں سے متعلق حادثات میں حالیہ مہینوں کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں ایسے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق کئی واقعات میں مشتعل شہریوں نے حادثے کے ذمہ دار ٹینکر یا ٹریلر گاڑیوں کو نذرِ آتش بھی کیا جس کے بعد ٹریلرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے مؤثر ٹریفک انتظامات اور سڑکوں پر نگرانی بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

Related Posts