موٹروے پولیس نے کشمیریوں سے یکجہتی کے طور پر یوم استحصال منایا

تازہ ترین

تازہ ترین

موٹروے پولیس نے کشمیریوں سے یکجہتی کے طور پر یوم استحصال منایا
موٹروے پولیس نے کشمیریوں سے یکجہتی کے طور پر یوم استحصال منایا

کراچی: موٹروے پولیس کے آئی جی خالد محمود و ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی کی ہدایات پر پاکستان اور دنیا بھر کے کشمیری عوام کے ساتھ موٹروے پولیس بھی یوم استحقاق منارہی ہے۔

آج سے ٹھیک تین سال قبل 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو اس کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر کے غیر قانونی طور پر دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں ضم کر دیا تھا۔

اس اقدام (یوم استحصال دن منانے) کے پیچھے اصل مقصد بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے یکجہتی مارچ کے ساتھ ساتھ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس کے علاؤہ سیمینارز و واک بھی کیئے گئے۔

مزید پڑھیں:کشمیریوں کی حق خودارایت کیلئے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، آئی ایس پی آر

اس موقع پر موٹروے پولیس کے افسران نے کہا کے کشمیر پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے بھارتی مظالم کشمیری بھائیوں پر کبھی برداشت نہیں کریں گے، پاکستان کے فورسز و بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

Related Posts