موٹروے زیادتی کیس، ایک ملزم گرفتار،ڈی این اے میچ ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Motorway rape case: Victim woman ready to record statement

لاہور :موٹروے گینگ ریپ کے واقعے کی ایک اہم پیشرفت،  ملزم شفقت کا ڈی این اے نمونوں سے میچ ہوگیا ، سیکورٹی حکام نے تصدیق کردی۔

پولیس نے گذشتہ روز لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں سی آئی اے پولیس اسٹیشن میں پیش ہونے والے مبینہ طور پرشریک ملزم وقار الحسن کی نشاندہی پر شفقت کو گرفتار کیا تھا۔

تفتیش کاروں نے مزید بتایا کہ وقار الحسن کی ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی جبکہ وقار الحسن کی نشاندہی پر گرفتار ملزم شفقت کا ڈی این اے ٹیسٹ میچ ہوگیا ہے۔

اس سے قبل وقار الحسن نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ملزم عابد علی نے اپنے ساتھی شفقت کے ساتھ کئی گھناؤنے جرائم کیے ہیں ۔

اس کے بعد سی آئی اے نے ملزم شفقت کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں بہاولنگر ، لاہور اور شیخوپورہ روانہ کی تھیں۔

دوسری جانب امکان ہے کہ وقار الحسن کو بھی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ ملزمان کی شناخت کے لئے شناختی پریڈ بھی منعقد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:لاہور موٹروے پر زیادتی، خاتون کی حالت دیکھنے والے بھی رو پڑے

سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے بھی لاہور سانحہ کے حوالے سے اپنے منفی بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

Related Posts