شوارما ایک انتہائی مشہور اور ذائقے دار کھانا ہے جسے کراچی کی خاص سوغات قرار دیا جاسکتا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں بھی شوارما ایک عام ڈش کے طور پر عام پایا جاتا ہے۔
کراچی کے گلی کوچوں میں جگہ جگہ چھوٹے بڑے شوارما اسٹینڈز موجود ہیں جہاں سے شوارما حاصل کرکے اس کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔
سب سے اچھی بات شوارما میں گوشت اور سبزیوں کا حسین امتزاج ہے جس کے باعث کراچی کے شہری اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ آج ہم نے کراچی کے مشہور، مزیدار اور منہ میں پانی بھر لانے والے شوارما سینٹرز آپ کے سامنے رکھ دئیے ہیں۔
ییم الشوارما

شہرِ قائد کے علاقے کھڈا مارکیٹ، ڈی ایچ اے میں واقع ییم الشوارما 20 سال سے عوام الناس کو مزیدار کھانوں کی دعوت دینے میں مصروف ہے۔ اِس شوارما سینٹر کے مالک وہ شخص ہیں جنہوں نے کافی عرصے تک دبئی میں شوارما فروخت کیا۔ یہ سینٹر کراچی میں مستند شوارما فروخت کرنے کے حوالے سے مشہور ہے۔
یہاں زیتون کے تیل میں پکا ہوا شوارما چٹنیوں اور ترکی کے مصالحوں سے مزین ہوتا ہے۔ ییم ایک دلچسپ نام ہے ج کا مطلب ہے گھر، یعنی ہم اِس شوارما سینٹر کو شوارما گھر بھی کہہ سکتے ہیں۔
عرب قوم شوارما کی شوقین ہے۔ عرب ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں شوارما کا ذائقہ مختلف اور چٹ پٹا ہے کیونکہ پاکستانی عوام مرچ مصالحوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ مزیدار بات یہ ہے کہ یہاں موٹا بیل کے ساتھ شوارما فروخت کیا جاتا ہے جو دودھیا رنگ کی چٹنی کے ہمراہ پیش کی جاتی ہے۔
مونٹی کا شوارما

کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع یہ شوارما سینٹر 6 قسموں کا زبردست شوارما عوام کی خدمت میں پیش کرتا ہے جس میں تمام مصالحے، زیتون اور سبزیاں شامل ہیں۔
برنن شوارما میں مرغی کا گوشت، پیاز، مشروم اور دیگر چٹنیاں شامل ہوتی ہیں۔ سلیمانی شوارما بغیر سبزیوں کے پیش کیا جاتا ہے جبکہ زنگر شوارما ایک قسم کا چٹپٹا چکن ہے جسے پیٹا بریڈ کے ساتھ چٹنیوں میں ڈبو کر پیش کیا جاتا ہے۔


ہر پلیٹ میں شوارما کی بھاری مقدار شامل کی جاتی ہے۔ زنگراتا شوارما چکن کے ٹکڑوں اور رول پراٹھا کا ایک مجموعہ کہا جاسکتا ہے جو چکن شوارما کی طرح پیش کیاج اتا ہے۔ ویجی شوارما میں صرف سبزیاں ہوتی ہیں۔ چکن شامل نہیں کی جاتی۔
عوام کی خدمت میں بار بی کیو چٹنیوں اور دیگر چٹ پٹی سوغاتوں کے ساتھ شوارما پیش کیاجاتا ہے۔ مائیو گارلک ساس اور ہمس منفرد ترکیب سے تیار کردہ ہے۔ مصالحے دار شوارما کو زیادہ تر افراد ترجیحاً پسند کرتے ہیں۔
عموماً مونٹی کا شوارما100 روپے فی پلیٹ سے لے کر 300 روپے فی پلیٹ تک دستیاب ہوتا ہے جو شوارما جیسی مزیدار ڈش کیلئے کوئی بھاری قیمت نہیں ہے۔
چاند پور شوارما

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








